ویزے موجود ہیں، میلیشیا اور انڈونیشیا کے زریعے راستے

ماہر ویزا سروس میں خوش آمدید آسٹریلیا جلدی اور سستے میں پہنچیں۔
ہم آپ کو ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ذریعے آسان راستوں سے آسٹریلیا کا771 ورکنگ ویزا دلا سکتے ہیں۔
کسی کاغذی کارروائی یا دستاویزات کی ضرورت نہیں ہے۔
میں نے سینکڑوں لوگوں کو آسٹریلیا پہنچنے اور کام حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔
آپ کو 8 لاکھ کی ضرورت ہے۔
اگر آپ کے پاس نقد رقم ہے تو ویزا اپائنٹمنٹ کل دستیاب ہے۔
یہ ایک دھوکہ ہے۔
بغیر قانونی ویزے اور قانونی راستوں کے آسٹریلیا میں آپ کے داخل ہونے کا صفر امکان ہے۔
اگر کوئی آپ کو سمندر یا دریا کے راستے سفر یا ویزے کی پیشکش کرتا ہے تو آپ ناکام ہونگے اور اپنے پیسے کھو دیں گے۔
آپ کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا اور آپ اپنی تمام جمع پونجی / بچت کھو چکے ہوں گے۔ شرمناک!
آپ آسٹریلیا میں رہنے اور کام کرنے کے قانونی طریقوں کے بارے میں مزید تفصیلات osb.homeaffairs.gov.au پر حاصل کر سکتے ہیں۔